راولپنڈی(نامہ نگار)رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد ارکان کو خریدنے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ نوازشریف الیکشن میں ہارے ہوئے ہیں،نوازشریف کا اخلاقی طورپر وزیراعظم بننا ٹھیک نہیں ، جس کو مینڈیٹ ملا ہے اسے تسلیم کریںدوسرے کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہ ڈالیں۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کی خریدوفروخت سے انارکی پھیلے گی،پی ٹی آئی کی نشستیں کسی ممبر کی نہیں بلکہ عوام کی ہیں،دوسرے کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہ ڈالا جائے،پاکستان تحریک انصاف کے آزاد ارکان کو نہ خریدا جائے،پاکستان پیپلزپارٹی کسی کا مینڈیٹ چھین کر اپنا مینڈیٹ نہیں بڑھانا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو مل کر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں،انتخابی معاملات پر فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلے،پی پی آزاد ارکان کو لے گی لیکن پی ٹی آئی حمایت یافتہ کو نہیں لے گی۔
