اسلام آ باد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 49 اوراین اے 50 اٹک سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن میں آزاد امیدوار این اے 49 سے طاہرصادق اور این اے50سے ایمان طاہر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں حلقوں پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کردیئے۔
