کراچی (نامہ ) جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کی جیتی گئی نشست احتجاجاً چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیرات کی کوئی سیٹ نہیں چاہیے، جو جیتیں ہیں ان کو جتوایا، یہ تباہ حال شہر کو مزید تباہ کرنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال سمیت تمام لوگوں کو بدترین شکست ہوئی ہے، ان کو جتوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک ووٹ سامنے لائیں گے، میری سیٹ پر ایم کیو ایم نے 6 ہزار ووٹ لئے جس کو 20 ہزار کر دیا گیا۔
