بلوچستان کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد، دو کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے پہاڑی علاقے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد، دو کی شناخت ہوگئی

قلعہ سیف اللہ(وقائع نگار ) بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشیں قلعہ سیف اللہ شہر کے قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد کی گئی ہیں، ابتدائی طور پر دو لاشوں کی شاخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے جانے والوں میں مقامی کرومائیٹ مائنز اونر عاصم راحت زئی اور ان کے ملازم شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ شناخت کے ساتھ ساتھ لیویز نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں