جہانگیرترین کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر عبدالعلیم خان کا ردعمل بھی آگیا

جہانگیرترین کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر عبدالعلیم خان کا ردعمل بھی آگیا

لاہور (نمائندہ خصوصی )استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین کے سیاست چھوڑنے کے اعلان پر پارٹی صدرعبدالعلیم خان کا ردعمل بھی آگیااور انہوں نے اس اعلان پردکھ کا اظہار کیاہے۔ عبدالعلیم خان کاکہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر خان ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں،ان کا کسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے لیکن بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی،جہانگیر خان ترین کو بطور چھوٹا بھائی اور صدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ا ن کامزید کہناتھاکہ جہانگیر خان ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے،وہ سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،اللہ تعالیٰ جہانگیر خان ترین کو صحت و سلامتی اور ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں