جہانگیر ترین کےسیاست چھوڑنے کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے بھی سیاست سے بریک لے لی

جہانگیر ترین کےسیاست چھوڑنے کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے بھی سیاست سے بریک لے لی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کےسیاست چھوڑنے کے اعلان کے بعد پرویز خٹک نے بھی سیاست سے بریک لے لی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہاہے کہ سیاست نہیں چھوڑی ،فی الحال بریک لی ہے ، سیاست چھوڑنے کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں من گھڑت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں