الیکشن کے بعد پہلے کاروباری روز میں ڈالر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان میں الیکشن کے بعد پہلے کاروباری روز میں ڈالر مہنگا ہوگیا اور قیمت میں 22پیسے کا اضافہ دیکھاگیاجبکہ دوسری طرف سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔ پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 22 پیسےاضافے کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 638 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 305 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ انتخابات کے بعد اگلے روز 100 انڈیکس میں 2300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی تھی، تاہم یہ بحالی کے بعد 1200 پوائنٹس کی تنزلی پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں