اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کو پریس کانفرنس میں سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے نگران وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ الیکشن کمیشن کا دفاع کرنے پر کیوں مجبور ہیں ۔نگران وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو اپنی ذمہ داری ادا کر چکا ہے ،اب اگر اس کی کارکردگی پر بات کی جائے گی تو ہم اس کی وضاحت ضرور دینگے ۔
