اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آٓئی رہنما بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ جو پارٹی چھوڑ کر جائیں گے ہم ان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ لوگ چھوڑ کر جائیں گے ،اس کا اظہار الیکشن کمیشن سے بھی کیا تھا ،پہلا کیس ہے کہ کوئی چھوڑ کر گیا ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ہمارے امیدواروں نے نومینیشن فارمز پر پارٹی کا نام لکھا تھا ،سپریم کورٹ نے کہا تھا ان کے ووٹ کاﺅنٹ نہیں ہوں گے ،یہ ا?زاد امیدوار نہیں ہیں یہ پارٹی کا مینڈیٹ لے کر ا?ئےہیں ،ہمارے زیادہ تر امیدوار ہمارے ساتھ مخلص ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریزرو سیٹوں کیلئے ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ کس جماعت کیساتھ ملیں گے ،ٹوٹل ریزرو سیٹوں میں سے 30 سیٹیں ہمیں ملنی چاہئیں،ضروری نہیں کہ اس پارٹی کے ساتھ جائیں جو الیکشن جیت کر آئے ،قانون کے مطابق کسی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں جس کے پاس نشان ہے۔
ہمارے پاس خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت ہے ،خیبرپختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے۔ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں نہیں جا رہے۔ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ سیٹیں ملیں اور حکومت بنائیں ،اگر کوئی بھی ا?پشن باقی نہ ہوا تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ،ہم دھرنا نہیں دیں گے ہم پارلیمان میں جا کر بیٹھیں گے ،ہم اپنے حقوق اور عوامی مینڈیٹ کیلئے ہر عدالت میں جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میاں صاحب امید لگا کر بیٹھے تھے 125سیٹیں لے کر وزیراعظم بنیں گے ،عوام نے سب کو ریجیٹ کر دیا ہے ،اس وقت ہماری سیٹیں 170 ہیں جن کے فارم45ہمارے پاس ہیں ،24نشستوں کو تبدیل کیا گیا ، اسلام ا?باد کی 3،کراچی کی 4اور باقی پنجاب سے ہیں۔
ان کے پاس نتیجہ نہیں ہے ، عوام ہمارے حق میں ہے ،شانگلہ میں ا?ج بھی فارم45نہیں دیا گیا ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اپنے مفادات ہیں یہ مل بیٹھتے ہیں اور الگ بھی ہو جاتے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے عوامی مینڈیٹ ہمارے پاس ہے اور ہم حکومت بنائیں گے ،ہم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے رابطہ نہیں کرنا ،ہم پیپلز پارٹی ، ن لیگ یا کسی اور پارٹی کو ملا کر حکومت بنانے نہیں جا رہے۔
