پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی

پولیس اہلکار کو تھپڑ کیوں مارا؟ فردوس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی

سیالکوٹ ( وقائع نگار) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد، حقائق کے برعکس مہم چلائی جا رہی ہے.
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی پولنگ ایجنٹ، اےایس آئی ملی بھگت سے ووٹرز کو روک رہےتھے۔دھاندلی روکنے کا کہنے پر اے ایس آئی نے بدتمیزی شروع کر دی، دھاندلی روکنے کے بجائے میرے ساتھ الجھنا اس کی بد نیتی ظاہر کرتا ہے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ سارے ثبوت محفوظ ہیں، جلد منظر عام پر لاو¿ں گی، پولیس کو جمع کرواو¿ں گی، دھاندلی چیمپئن ن لیگ کی دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بناو¿ں گی، کسی قیمت پر اپنےحلقے کا مینڈیٹ چرانےکی اجازت نہیں دوں گی۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان سمیت 8 سے 10نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں