اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد پولیس کا قانون شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے گزارش ہے قانون ہاتھ میں مت لیں، سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران قانون شکنی کے رویے کی حوصلہ افزائی مت کریں۔ہائی سیکیورٹی زون میں کسی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پر امن انتخابات کو یقینی بنایا ہے۔بعد از انتخابات امن عامہ اولین ترجیح ہے ،انتخابی عمل سے متعلقہ شکایات پر امن طور پر متعلقہ اداروں کو پہنچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں