راجہ خرم شہزاد نواز ن لیگ میںشامل

راجہ خرم شہزاد نواز ن لیگ میںشامل

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیر مملکت برائے داخلہ راجہ خرم شہزادنواز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 48 سے جیتنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خرم نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں این اے 48 سے اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس محنت کیساتھ ہم نے یہ الیکشن لڑا اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں میں ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار تھامیں نے ن لیگ کے سپورٹرز اور ووٹرز سے مشاورت کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی بننے والی گورنمنٹ کا میں حصہ ہوں گا اور اپنے حلقہ کے عوام کے اعتماد پر میں پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔خیال رہے کہ این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 69699 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ ٹی ایل پی کے اظہر محمود کو 13200 ووٹ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں