اسلام آباد(نامہ نگار) الیکشن کے بعد ہارنے والے امیدوار اپنی شکست پر نالاں ہیں اور دعویٰ کیا جارہاہے کہ انہیں نتائج نہیں مل رہے لیکن اب الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن 10 روز میں کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج اور نوٹیفکیشن جاری کریگا، انتخابات جیتنے اور ہارنے والوں کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غیرحتمی نتائج کے بعد حتمی نتائج جاری کرے گا، تمام کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کو انتخابی اخراجات جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔
