عام انتخابات کے دوران ملک بھر سے کوئی ایک بھی خواجہ سرا منتخب نہ ہوسکا

عام انتخابات کے دوران ملک بھر سے کوئی ایک بھی خواجہ سرا منتخب نہ ہوسکا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے دوران ملک بھر سے کوئی ایک بھی خواجہ سرا منتخب نہ ہوسکا، مجموعی طورپر تیرہ خواجہ سرا الیکشن لڑرہے تھے جن میں سے اسلام آباد سے نایاب نے این اے 142 میں بھر پور انتخابی مہم چلائی لیکن الیکشن ڈ ے پر ووٹرز کی حمایت نہ مل سکی ۔ انتخابی معرکے میں حصہ لینے والے خواجہ سرا امیدواروں میں فرزانہ ریاض این اے 33، آرزو خان پی کے 33، لبنی پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، نایاب این اے 142، جب کہ ندیم کشش قومی اسمبلی اور عاشی، بلال خان بے بو پنجاب اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ خواجہ سرا نایاب نے این اے 142 میں بھر پور انتخابی مہم چلائی لیکن ووٹرز کی حمایت نہ حاصل کر سکیں۔پشاور کے حلقہ این اے33 میں فرزانہ ریاض نے بھی اپنی کمیونٹی کی آواز پارلیمان میں پہنچانے کیلئے انتخابی دنگل کے دوران بھر پور ڈور ٹو ڈور مہم چلائی لیکن وہ بھی نشست نہ جیت سکیں۔اسی طرح آرزو خان پی کے 33، لبنی پی پی 26، کومل پی پی 38، میڈم بھٹو پی پی 189، عاشی ، بلال خان بے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں