لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھاندلی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا اور کہاکہ کراچی کو ایک بار پھر قاتلوں کے حوالے کردیا گیا، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ کراچی میں مقابلہ صرف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کے درمیان تھا، عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، یہ عوام کی توہین ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کو چوتھے نمبر سے اٹھا کر پہلے پر لایا۔واضح رہے کہ سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے رہنما دیر سے تمام نشستوں پر انتخابات میں ناکام ہوچکے ہیں۔
Enter