ترنول میں پولنگ افسر نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

ترنول میں پولنگ افسر نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) تھانہ ترنول میں پولنگ افسر نےگاڑی پر حملہ کرنے اوردھمکیاں دینے کا پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ پولنگ آفیسر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب بھڈانہ کلان پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی کے بعد نکلا تو پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیر لیا۔متن میں کہا گیا کہ مشتعل افراد نے گاڑی کے چھت پر ڈنڈے اور مکے مارے۔ ملزم نے نقدی چھینی، گاڑی جلانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیںمقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد ہجوم سے جان چھڑائی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں