پی ایس 3 سے کامیاب آزاد امیدوار ممتاز جکھرانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پی ایس 3 سے کامیاب آزاد امیدوار ممتاز جکھرانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

جیکب آباد(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 3 جیکب آباد سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ممتاز جکھرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ممتاز جکھرانی نے کہا کہ اتحادیوں کی مرضی تھی، اس لیے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا، پیپلز پارٹی میں غیر مشروط طور پر شامل ہو رہا ہوں، پارٹی میرا گھر ہے، کسی اور جماعت میں شمولیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور میرے لیڈر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں