سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ نے آر اوآفس کے پاس ٹارچر سیل کی موجودگی کا دعویٰ کردیااور کہاہے کہ کافی پریذائیڈنگ آفیسرز اس ٹارچر سیل سے ہو کر آتے ہیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں مہنازاکبر عزیز کاکہناتھاکہ ہم آر او آفس کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہے لیکن اندر نہیں جانے دیا گیا،تقریباً75پریذائیڈنگ افسر ہی لاپتہ رہے ،رات 3 بجے کے بعد رزلٹ جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا،آرا و کا کہنا تھا کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں؟ دانیال عزیز واضح برتری سےجیت چکے ہیں،یہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔ ان کاکہناتھاکہ موبائل فون بھی چل گئے تھے ، پولیس کو بھی پریذائیڈنگ افسران کو لینے کیلئے بھیجا جاسکتا تھا لیکن ہرطرف مکمل اطمینان تھا۔
