اسلام آباد (وقائع نگار)ہارنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک نوشہرہ چھوڑ کر اسلام آبادمنتقل ہوگئے، انہیں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں سے شکست ہوئی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق پرویز خٹک کے ساتھ الیکشن لڑنے والے ان کے بیٹوں اور داماد وغیرہ کے بھی رابطے نمبر بند ہیں جس کی وجہ سے ان کامعلوم نہیں ہوسکا جبکہ پارٹی سطح پر بھی سیاسی صفائے کے بعد مکمل خاموشی ہے جبکہ پارٹی دفاتر کو بھی تالے ہیں۔
