david kameron

برطانیہ کا پاکستان میں الیکشن کی شفافیت پراعتراض

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان میں الیکشن کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو الیکشن میں باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ،بعض رہنماﺅں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط کا استعمال کیا گیا ۔دوسری جانب یورپی یونین نے پاکستان کے الیکشن بارے دھاندلی اور دخل اندازی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا احتجاج کا اعلان،وفاق،کے پی ،پنجاب میں حکومت بنائینگے ،گوہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں