سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کھل کر بول پڑے

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کھل کر بول پڑے

پشاور(وقائع نگار)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان انتخابات ہارنے کے بعد ووٹرز سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عام انتخابات میں شکست کے بعد ووٹرز سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ووٹرز سے گلے شکوے کیے۔محمود خان نے کہا کہ ظاہری طور پر آپ میرے ساتھ تھے لیکن ووٹ کسی اور کو دے دیا یہ منافقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مفافق اللہ کا دشمن ہوتا ہے اور آپ لوگوں نے منافقت کی ہے اللہ آپ لوگوں سے پوچھے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 10 پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں