پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کا کوئی سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، فیصل واوڈا

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کا کوئی سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، فیصل واوڈا

کراچی (وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو آزاد اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں جا کر بیٹھ جائیں گے۔
”پاکستان تائم “کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ آپ کو کتنے عرصے کیلئے جمہوریت چاہئے، اگر اس کو سال 2سال تک کھینچنا ہے تو یہ پی ڈی ایم ٹو بنے گی، پی ڈی ایم ٹو میں پیپلز پارٹی کا بڑا رول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ آپ وزیراعظم نہیں بنا سکتے، وزیراعظم کی پوزیشن میں ہوتےہوئے بھی پیپلز پارٹی صدارت کی طرف جوڑ لے گی۔شہباز شیریف پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعظم ہو سکتے ہیں ، اگر نواز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے ضد کریں گے تو 6ماہ میں پٹا خہ بن جائے گا۔ ان کے وزیراعظم بننے کی صورت میں آزاد اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف وزیراعظم بنیں گے تو بیٹی وزیراعلیٰ بن سکتی ہے، میرے مطابق آزاد امیدواروں میں سے 35ایسے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔منڈی کی بولی سستی لگ رہی ہے ،آزاد امیدواروں میں سے 30کی بولی لگ گئی ہے ، جس کے لیے اسلام آباد میں منڈی لگ گئی ہے ، 30آزاد امیدواروں میں سے 20،25اچھے بچے بن کر اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کا کوئی سوال ہی پید ا نہیں ہوتا، آج وکٹری اسپیچ شرمندگی کی تصویر تھی ، پی ڈی ایم ٹو بننے جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی خریدو فروخت کے پیکج میں وہ بے تاج بادشاہ ہے،ن لیگ پی ڈی ایم لیڈ حکومت ٹو بنے گی، میں آگے ڈالر،مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں