حافظ آباد(وقائع نگار)حافظ آباد میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ بڑے مارجن سے ہار گئیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 67 سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی 208943 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہریں ، مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ 183020 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
