اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 123 نشستوں کا نتیجہ جاری کردیا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 83 نشستوں کے بعد صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے جبکہ حکومت بنانے کیلئے 85نشستیں درکار ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی، دوسرے نمبر پر 22نشستوں کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان موجود ہے۔آزاد امیدواروں نے 14 جبکہ اب تک کے نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی ،سندھ اسمبلی کی دو، دو نشستیں پر کامیاب ہوچکی ہیں۔
