لاہور(نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دیگرجماعتوں کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کو آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہدایت کردی ہے اور اب پاکستان ٹائم کو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت ہوگی جہاں سے بلاول کو عطا تارڑ کے مقابلے عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں امیدواروں کے الیکشن نتائج کے تحفظات پر لائحہ عمل بھی طے کرے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔
