4 deaths

دھاندلی کیخلاف احتجاج ، پولیس سے جھڑپ،تحریک انصاف کے 4کارکن مارے گئے

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج ،پولیس سے جھڑپ میں چار کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے سوات کے علاقے شانگلہ الپوری میں احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پتھراو کیا،مظاہرین نے اس دوران آر او کی گاڑی کوآگ لگا دی۔کارکنوں کی پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف نے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چار کارکنوں کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شانگلہ میں دھاندلی پر کارکن مشتعل،آر او کی گاڑی جلا دی ،حالت کشیدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں