شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ میں مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو گئے ،ریٹرننگ افسر کی گاڑی کو آگ لگا دی ،پتھراﺅ سے کئی زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آر او کی جانب سے مبینہ دھاندلی پر کارکن مشتعل ہو گئے ،پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ،لاٹھی چارج کیا گیا ،کارکنوں نے پولیس پر پتھراﺅ کیا ،لڑائی میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،علاقہ میں سخت کشیدگی کا سماں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں ابتک کی پارٹی پوزیشن