ابرارالحق نے الیکشن سے ایک دن قبل انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ابرارالحق نے الیکشن سے ایک دن قبل انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف پنجابی گلوکارابرارالحق نے الیکشن سے ایک دن قبل انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ابرارالحق کا کہنا تھا کہ صبح ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے رہا، وقت پر اپنے کاغذات واپس نہیں لے سکا ،اسی لیےیہاں اس کا اعلان کر رہا ہوں،یہ زیادہ ضروری تھا کہ ووٹ کی اہمیت کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں، اللہ تعالی پاکستان اور اہل پاکستان پر اپنی نظر کرم برسائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں