چمن(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھرقاتلانہ حملہ، محافظوں کی جوابی کارروائی کے باعث محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چمن میں نامعلوم افراد نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، حافظ حمد اللہ حملے میں محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں : دستی بم ہاتھ میں پھٹ گیا،انسپکٹر کے بیٹے سمیت 3جاں بحق