دستی بم ہاتھ میں پھٹ گیا،انسپکٹر کے بیٹے سمیت 3جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال میں پولیس انسپکٹرکا بیٹا دستی بم پھٹنے کی وجہ سے دو شہریوں سمیت جاں بحق ہوگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلشن اقبال ٹاون تھانے کی حدود میں قائم حاجی لیموں گوٹھ میں 17 سالہ فاروق میرانی بم ہاتھ میں لے گھر سے باہر گلی میں جارہا تھا،بچوں نے فاروق کے ہاتھ میں بم دیکھ کر شور مچایا جس پر فاروق نے بم چھپانے کی کوشش کی تو بم کی پن نکل گئی ، دھماکاکے نتیجے میں فارق میرانی اور دو شہری ریحان اور نسرین جاں بحق ہوگئے۔ فاروق میرانی کا باپ رحمان میرانی گلشن اقبال تھانے میں بطور سب انسپکٹر تعینات ہے جسے کچھ عرصہ قبل معطل بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کی جیلوں میں پوسٹل بیلٹ سے ووٹنگ2327،قیدیوں نے ووٹ کاسٹ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں