اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی پی 11 کے لاپتہ امیدوار ناصر راجہ کی فوری بازیابی کا حکم، عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق
اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ایس ایس پی آپریشنز جج کے روبرو پیش ہوئے۔ایس ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں۔ جج جسٹس ارباب محمد نے ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردیں گے۔عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی کورٹ طلب کرلیا۔یاد رہے کہ لاپتہ ناصر راجہ پی پی 11 سے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمشنر کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات