اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑک کا امن و امان کی صورتحال کو سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے عزم کا اظہار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے، امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ،24جاں بحق