net servis

الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہو گی ،پی ٹی اے نے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی الیکشن کے روز ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہ کرنے کی یقین دہانی۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن والے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی ، انٹرنیٹ سروس بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے جاری رہے گی۔پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پولنگ ڈے کو انٹرنیٹ بند کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں