جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے امیدوار کی گاڑی پر بم حملہ، پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی اور الیکشن 2024 میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ دھماکے میں نصیر اللہ وزیر محفوظ رہے ،ان کے 5 ساتھی زخمی ہو گئے۔واضح رہے کہ نصیر اللہ وزیر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی جانب سے لوئر دیر وزیرستان وانا پی کے 110 سے انتخابی امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ،24جاں بحق