بلوچستان میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ،24جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا ، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق،45 افراد زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار اور قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار کے انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے جن میں 24 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوئے۔پہلا دھماکا پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشین خانوزئی دھماکے میں آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے انتخابی دفتر کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں