ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی

ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی( کرائم رپورٹر) شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاو?ن 10 نمبر میں تاج لسی کے قریب موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوو?ں نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ سہیل احمد کے نام سے کی گئی۔
مومن ا?باد پولیس کے مطابق مقتول ا?ٹو الیکٹریشن کی دکان پر اپنی موٹر سائیکل کا کام کرا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ا?گئے اور انہوں ںے اس سے لوٹ مار شروع کردی۔مقتول نے مزاحمت کی تو ڈاکوو?ں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی سینے پر لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں، مقتول اورنگی ٹاو?ن مومن ا?باد کا ہی رہائشی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں