استحکام پاکستان پارٹی نے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوانے کا اعلان کردیا

استحکام پاکستان پارٹی نے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی نے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنوانے کا اعلان کردیااور کہاہے کہ صوبے میں مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے، آئی پی پی تقریباً8کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی،ہمارا اتحاد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوگا۔ان کامزید کہناتھاکہ مسلم لیگ ن، آئی پی پی، آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کو وفاق کا حصہ بنائے گی، پنجاب اسمبلی میں 60 فیصد کے قریب آزاد امیدوار مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں