فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط سائن کی وجہ سے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔این اے 108 کے انتخابات میں اب پی ٹی آئی سے فرخ حبیب جب کہ مسلم لیگ ن سے عابد شیر علی آمنے سامنے ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کراچی کے 2 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔کراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
