مرکزی مسلم لیگ کشمیر پر سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے گی، خالد مسعود سندھو

مرکزی مسلم لیگ کشمیر پر سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے گی، خالد مسعود سندھو

لاہور (وقائع نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام جی پی او چوک میں یکجہتی کشمیر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جس پر کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان نعرے درج تھے۔ جی پی او چوک میں ہونے والا یکجہتی کشمیر ریلی و جلسہ عام میں شہر کے مختلف حلقوں سے لوگ ریلیوں کی شکل میں پہنچے۔ جس میں کارکنان، ڈاکٹرز، وکلاء، طلباء سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یکجہتی کشمیر جلسہ عام سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، چوہدری محمد سرور،انجنئیر عادل خلیق، ملک اعجاز،انجنئیرحارث ڈار، عمر عبداللہ، سمیت دیگر پارٹی عہدیداران نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ کسی صورت مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔مرکزی مسلم لیگ کشمیر پر سب سے مضبوط آواز بن کر ابھرے گی۔بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور ہماری حکومتوں نے چند منٹ خاموشی اختیار کرنے کو مسئلہ کشمیر کا حل سمجھا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے قائد اعظم کے فرامین اور پالیسی کے مطابق آزاد کروائیں گے۔کشمیر کی تحریک آزادی تمام عالمی قوانین کی روشنی میں جائز جدوجہد ہے، بھارت نے اسے دھشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگیا۔ مرکزی مسلم لیگ بھارتی دھشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرے گی اور مسئلہ کشمیر کو قومی بیانیہ میں لاکر اس کے منطقی حل کی کوشش کرے گی.مقبوضہ کشمیر کی غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی، سیاسی مدد جاری رکھیں گے۔ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیریوں تمہارے بھائی زندہ ہیں کشمیر کی آزادی تک چین نے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت کو پیغام دیتے ہیں مسئلہ کشمیر اگر جراتمندانہ کردار ادا نہ کیا تو کشمیری اور پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انجنئیر حارث ڈار نے جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں سے جو کشمیریوں ظلم و ستم برداشت کیا ہے تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ واضح کریں گے۔ آج ہم مطالبہ کر رہے ہیں ۔کل ہم حکم دیں گے کہ سفارت کار کشمیر کا مقدمہ لڑیں۔

جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور
03058212692

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں