پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام سامنے آ گیا

پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام سامنے آ گیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)معروف گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے ترانے کا نام بتادیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق 2024 کے پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں چند دن باقی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ شائقین اس سیزن کے ترانے کا انتظار کررہے ہیں۔شائقین کرکٹ کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ جاری کی ہے۔علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاو¿نٹ کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی جس میں ترانے کی دھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ ‘جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کھل کے کھیل’۔گلوکار نے اس یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے کھل کے کھیل کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے۔انہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کرلیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں