بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلے پر بلاول زرداری کا ردعمل بھی آگیا

بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلے پر بلاول زرداری کا ردعمل بھی آگیا

حیدرآباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف فیصلے پر بلاول زرداری کا ردعمل بھی آگیااور فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں تشدد، نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست کررہے ہیں، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیاگیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے، جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے۔ شہبازشریف کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق وزیرخارجہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار کرسی پر بیٹھنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے نوے کی دہائی جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں