لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹکٹوں کی خریداری کیلئےصرف دودن میں 12 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروالی،میزبان ملک امریکا اور ویسٹ انڈیز سے 9 لاکھ کرکٹ فینز نے رجسٹریشن کرائی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹ کی بیلٹنگ کیلئے رجسٹریشن 7 فروری تک جاری رہے گی اور پھر قرعہ اندازی کے ذریعے رجسٹرڈ فینز کو ٹکٹس ملیں گےتاہم دوسرے مرحلے کے ٹکٹ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔ جون 2024 میں ہونے والے میگا ایونٹ میں ٹیموں کو 4 گروپوںمیں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔
