پی ٹی آئی خاتون کارکن پر پستول تاننے والے ایس ایچ کو بڑی سزا دے دی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال 25مئی کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کارکنوں پر بدترین تشدد کے خلاف پنجاب حکومت ایکشن میں آ گئی ہے ،پولیس افسران کے کثیر تعداد میں تبادلوں کے بعد تشدد میں ملوث افسران کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں دوران احتجاج پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کے خلاف پستول تاننے والے پولیس افسر کو سخت ترین سزا دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)محمد ہاشم ڈوگر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مءکو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تانا کو آج محکمانہ کارروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈ سمس کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔
یاد رہے کہ 25 مئی کو لاہور کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ہونے والے کریک ڈاو¿ن میں حصہ لیا تھا ،پرویز الہٰی کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ذمے دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی تھیں۔شتہ دنوں پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں