الیکشن کمیشن کے سندھ آفس پر دستی بم کا دھماکہ، علاقے میں خو ف و ہراس

الیکشن کمیشن کے سندھ آفس پر دستی بم کا دھماکہ، علاقے میں خو ف و ہراس

کراچی (کرائم رپورٹر) الیکشن کمیشن کے صدر کے علاقے میں واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم رکھ دیا جس کے پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی تصدیق پولیس نے بھی کردی۔ پولیس نے تبایا کہ دستی بم حملہ دفتر کے باہر مغرب کے بعد ہواجس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ حکام کے مطابق آفس کی دیوار متاثر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکا خیز مواد شاپنگ بیگ میں عمارت کے باہر رکھا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ دھماکے میں 500 گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا تخریب کاری ہے جو خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں