پی ایس ایل ترانہ گانے والے گلوکاروں کے نام سامنے آگئے

پی ایس ایل ترانہ گانے والے گلوکاروں کے نام سامنے آگئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل ترانہ گانے والے گلوکاروں کے نام سامنے آگئے ، ان میں  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ شامل ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے جس میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے۔گلوکارہ نے اس خبر کے ساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بریکنگ نیوز بھی لکھا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبر گردش کررہی ہے۔ دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم ان کا نام بھی سامنے آرہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں