عام انتخابات کے موقع پر سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

عام انتخابات کے موقع پر سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ ای سی پی ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات 2024میں ووٹرز کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔یادرہے کہ ملک میں 8فروری کوعام انتخابات شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں