باجوڑ(وقائع نگار)باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) خار کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ کو رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ باجوڑ کے علاقے صادق پھاٹک میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ میں ریحان زیب مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے، فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں زخمی طلحہ کو سینے پر زخم آئے، جس کا علاج جاری ہے، جبکہ سلطان روم کو دائیں ہاتھ اور ابن امین کو بائیں ہاتھ پر زخم آیا ہے۔
