اسلام آباد(کامرس دیسک)پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔