الیکشن 2024،الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگا دی

الیکشن 2024،الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےعام انتخابات کے دوران پولینگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیے، جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے پر پابندی عائد ہو گئی۔ پریذائیڈنگ افسران کےعلاوہ تمام انتخابی عملےکو موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین پولنگ اسٹیشنز میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کل بروز جمعرات یکم فروری کو دن کے 3 بجے اجلاس بلا لیا ہے۔جس میں وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں