حب (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بلوچستان میں کھڑے ہوکر بلوچ عوام کو حقوق دلانے کا اعلان کردیااور کہا کہ ملک میں بہترین جمہوریت نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔وہ یہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطا ب کررہے تھے۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ بلوچستان کا بجٹ 4بار بڑھایا لیکن کہیں نظر نہیں آرہا، حب کا بجٹ کہیں نظر نہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب کی نظر ہو گیا، امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ان کاکہناتھاکہبلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلائیں گے،حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں، ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔
